Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی مہمان الوداعی طواف کے بعد کل مدینہ منورہ جائیں گے

مسجد نبوی میں حاضری دیں گے اور تاریخی مقامات کا دورہ کر یں گے۔(فوٹو: ایس پی اے)
 خادم حرمین شریفین کے پروگرام کے تحت فریضہ حج کے لیے آنے والے دنیا کے 88 ملکوں کے 3 ہزار 322 شاہی مہمان منگل کو منی سے مکہ مکرمہ روانہ ہوگئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت اسلامی امور اس پروگرام پر عمل درآمد اور نگرانی کرتی ہے۔
شاہی مہمان مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں الوداعی طواف کے بعد بدھ کو مدینہ منورہ جائیں گے۔
مسجد نبوی میں روضہ رسول پر حاضری دیں گے اور مسجد قبا سمیت تاریخی مقامات کا دورہ کر یں گے۔
شاہی مہمانوں کی ایک بڑی تعداد نے حج کے دوران  وزارت اسلامی امور کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کی تعریف کی۔
یاد رہے کہ سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کی ہدایت پر شاہی مہمانوں کی خدمت کے لیے قائم کمیٹیاں عازمین کی آمد کے طریقہ کار کو آسان بنانے، طعام و قیام، آمد و رفت کے علاوہ دیگر خدمات فراہم کر رہی ہیں۔

شیئر: