Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’قبولیت کی گھڑی تھی‘، ایس ایم ایس ملا حج کے لیے شاہی مہمانوں میں نام آیا ہے

سعودی حکومت کی جانب سے حجاج کو مثالی خدمات فراہم کی جاتی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سری لنکا سے تعلق رکھنے والے فلاحی تنظیم الحکمہ کے ڈائریکٹر محمد حسن شیخ الدین کا کہنا ہے کہ ’وہ دن میں کبھی فراموش نہیں کرسکتا جب میرے موبائل پر ایس ایم ایس موصول ہوا جس میں اطلاع دی گئی تھی کہ مجھے شاہی مہمان کے طور پر فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔‘
سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےعازم حج محمد حسن کا کہنا تھا کہ ’مملکت کی جملہ خبریں میں باقاعدگی سے دیکھتا ہوں۔ جب یہ خبر آئی کہ اس برس خادم حرمین شریفین کی میزبانی میں 2322 افراد مختلف ممالک سے فریضہ حج کے لیے جائیں گے تو فوری طورپر میرے دل سے یہ دعا نکلی اس سال میرا انتخاب بھی شاہی مہمانوں کے اس گروپ میں ہو جائے۔‘
عازم حج محمد حسن نے کہا کہ ’قبولیت کی گھڑی ہو گی کچھ ہی دیر بعد میرے موبائل پر یہ پیغام موصول ہوا کہ مجھے اس سال کے لیے شاہی مہمان کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔ اسی وقت میری زبان سے حمد و ثنا کے کلمات جاری ہو گئے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’سعودی حکومت کی جانب سے حجاج کو مثالی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ سری لنکا میں ہر مسلمان ان خدمات کا معترف ہے جو خادم حرمین شریفین اور سعودی حکومت کی جانب سے حجاج کو فراہم کی جاتی ہیں۔‘
واضح رہے اس سال حج 2024 میں 88 ممالک سے 2322 عازمین حج جن میں خواتین شامل ہیں، شاہی مہمان کے طور پر فریضہ حج ادا کر رہے ہیں جن کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ 

شیئر: