Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منٰی میں صفائی کا کام شروع، 103 ہزار ٹن کچرا اٹھا لیا گیا، جراثیم کش ادویہ کا سپرے جاری

صفائی کے کام میں 13500 کارکنان نے خدمات انجام دیں۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ منی میں صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور اب تک 103 ہزار ٹن فضلہ  مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ (منی، عرفات اور مزدلفہ) سے اٹھایا جا چکا ہے اور مزید اٹھایا جا رہا ہے۔
الاخباریہ چینل  سے گفتگو کرتے ہوئے مکہ میونسپلٹی کے ترجمان اسامہ زیتونی نے کہا ہے کہ مشاعر مقدسہ اور مکہ مکرمہ میں صفائی کے بعد جراثیم کش ادویہ کا چھڑکاؤ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

250 تکنیکی ماہرین بھی ہمہ وقت موجود تھے۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)

زیتونی نے بتایا کہ حجاج کے منی کو الوداع کہنے کے بعد منی میں مکمل صفائی کا سلسلہ شروع کردیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے 13 ہزار 500 کارکنوں نے حج مقامات پر صفائی کی خدمات انجام دیں۔ یہ کارکن 24 گھنٹے شفٹوں میں کام انجام دیتے رہے۔ نیز 250 تکنیکی ماہرین بھی ہمہ وقت موجود رہے۔
زیتونی نے بتایا کہ مشاعر مقدسہ میں صفائی کے لیے بھاری مشینری پہلے ہی بھیجی جاچکی تھی جس کے بعد مشاعر مقدسہ  کے ان حصوں سے جہاں سے حجاج چلے گئے تھے ان حصوں کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا تھا اور اب صفائی کے بعد ان جگہوں پر کیڑے مار سپرے کی ٹیمیں اپنا کام انجام دے رہی ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

 

شیئر: