Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ایئرپورٹ سے ڈھائی لاکھ حجاج کی روانگی

مدینہ ایئرپورٹ سے بھی حجاج کی روانگی شروع ہوچکی۔ (فوٹو مطارات جدہ ایکس)
حج سیزن 2024 کے اختتام کے بعد حجاج کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
الاخباریہ چینل کے مطابق کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل  ایئرپورٹ جدہ  سے  اب تک ڈھائی لاکھ حجاج روانہ ہوچکے ہیں جبکہ آئندہ دنوں میں مزید حجاج کی روانگی اس ایئرپورٹ کے ذریعے ہوگی اور یہ تعداد دس لاکھ تک پہنچ جائے گی۔
چینل کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ ایئرپورٹ سے بھی عازمین کی روانگی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے ترجمان میجر ناصر العتیبی نے کہا کہ ایئرپورٹ پر کاؤنٹرز 24 گھنٹے پوری طرح سے کام کے لیے تیار ہیں اور ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے مرد و خواتین پوری تندہی سے حجاج کی روانگی کے عمل کو تیز اور آسان بنائیں گے۔
الاخباریہ چینل کے مطابق  مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر محکمہ پاسپورٹ کے کاؤنٹرز کے قریب حجاج  کے لیے قرآن پاک کا نسخہ ان کی اپنی زبان میں رکھا گیا ہے۔ جو روانگی کے وقت ہر حاجی کو فراہم ہوگا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: