Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سات پروازوں سے 1200 پاکستانی حاجیوں کی واپسی آج

پاکستان کی وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ جمعرات 20 جون کو 4 مختلف شہروں میں سات حج پروازوں کے ذریعے 1200 حجاج وطن پہنچیں گے۔
ایک بیان میں ترجمان مذہبی امور نے بتایا کہ جدہ سے ملتان 150 حجاج لیے پہلی حج پروازPF723 دن ساڑھے بارہ بجے پہنچی جبکہ لاہور میں 190 حجاج کرام کو لے کر PA471  دن 2:15  بجے اُتری۔
ترجمان کے مطابق کراچی میں 180 حجاج کے ساتھ  پہلی حج پرواز PA173 دن 2 بج کر 35 منٹ پر جبکہ اسی طرح اسلام آباد میں 200 مسافروں  کے ساتھ پہلی حج پروازPA273 نے دن 3 بجکر 20 منٹ پر لینڈنگ کی۔
ملتان میں 180 مسافروں کو لیے دوسری حج پروازPA873 دن 3 بجکر 35 منٹ پر پہنچی جبکہ اسلام آباد  میں 150 مسافروں کو لیے دوسری حج پروازPF719 شام 6 بجے پہنچے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں 150 مسافر لیے دوسری حج پرواز PF721 شام 7 بجے پہنچے گی۔
مذہبی امور کی وزارت کے ترجمان کے مطابق 720حجاج کرام  روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے لیے آج مدینہ منورہ روانہ کیے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ جدہ سے حجاج کی وطن واپسی کے لیے حج فلائٹ آپریشن 9 جولائی تک جاری  رہے گا جبکہ مدینہ منورہ سے آخری حج پرواز 21 جولائی کو وطن واپس پہنچے گی۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق 70 ہزار سرکاری عازمین حج کی وطن واپسی 21 جولائی کو مکمل ہو گی۔

شیئر: