Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج کی واپسی کے لیے تیاریاں مکمل ہیں: سعودی محکمہ پاسپورٹ

روانگی کو آسان بنانے کے لیے طریقہ کار کو حتمی شکل دی گئی ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے حج سیزن 2024 کے لیے حجاج کی واپسی کی تیاریاں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایس پی اے کےمطابق تمام زمینی، فضائی اور بحری پورٹس پر حجاج کی روانگی کو آسان بنانے کے لیے طریقہ کار کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سال حج 2024 میں 18 لاکھ 33 ہزار 164 افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔ ان کا تعلق دنیا کے 200 سے زیادہ ملکوں سے ہے۔
ایشیائی ملکوں سے آنے والے حجاج کی تعداد 63.3 فیصد، عرب ممالک سے 23.3 فیصد، افریقہ سے 11.3 فیصد جبکہ امریکہ اور آسٹریلیا سے 3.2 فیصد رہی۔
داخلی حجاج کی تعداد دو لاکھ 21 ہزار 854 جبکہ بیرون مملکت سے آنے والے عازمین کی تعداد 16 لاکھ 11 ہزار 310 ریکارڈ کی گئی ۔
حجاج میں 9 لاکھ 58 ہزار 137 مرد اور 8 لاکھ 75 ہزار 25 خواتین ہیں۔
15 لاکھ 46 ہزار 345 حجاج فضائی، 60 ہزار 251 بری جبکہ 4 ہزار 714 بحری راستے سے سعودی عرب پہنچے۔
مکہ روٹ کے ذریعے مملکت آنے والے حجاج کی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 901 رہی۔

شیئر: