Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دارالحکومت ریاض ای سپورٹس ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا

ایونٹ میں انعامات کی مالیت 60 ملین ڈالر رکھی گئی ہے ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی جنرل انٹرٹیٹمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل شیخ نے کہا ہے کہ’ دارالحکومت ریاض 3 جولائی سے 25 اگست تک ای سپورٹس ورلڈ کپ کے پہلے ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔
ایس پی اے کے مطابق ای سپورٹس ورلڈ کپ جو سب سے بڑا ایونٹ ہے بولیوارڈ سٹی میں ایلیٹ ٹیموں کی نمائندگی کرنے والے ڈھائی ہزار پروفیشنل پلیئرز کو ایک جگہ اکھٹا کرے گا۔
گیمنگ کی دنیا کے سب سے بڑے انعامات رکھے گئے ہیں جن کی مالیت 60 ملین ڈالر ہے۔
واضح رہے سعودی عرب میں گیمنگ اور ای سپورٹس انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے جس میں ملکی گیم ڈویلپرز اور خطے میں عالمی سطح کے مقابلوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بڑی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔
سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت والے گروپ نے مملکت کو عالمی معیار کی گیمنگ کمپنیوں کے ساتھ عالمی گیمنگ ہب میں تبدیل کرنے کے لیے 142 بلین ریال کی سرمایہ کاری کررہی ہے۔
گیمنگ انڈسٹری کے شراکت داروں میں مزید 20 بلین ریال کی سرمایہ کاری کی جائے گی اور دوبلین ریال  ابتدائی مرحلے کی گیمز اور ای سپورٹس کمپنیوں کو  تقویت دینے کے لیے رکھے جائیں گے۔

شیئر: