Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب گیمنگ اور ای سپورٹس کا عالمی مرکز بننا چاہتا ہے‘

سعودی عرب کے گیمنگ سیکٹر کو مزید فروغ دینے کے خواہشمند ہیں۔ فوٹو گیٹی امیجز
سعودی عرب کا کنگڈم پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے تحت سیوی گیمز گروپ جاپان میں گیم ڈویلپرز گروپ نینٹینڈو اور کیپکوم کے ساتھ بڑی پارٹنرشپ کا خواہش مند ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جاپان کے نکئی ایشیا میگزین نے منگل کو رپورٹ میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی مارکیٹ کو فروغ دینا اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ مملکت بالآخر گیمنگ اور ای سپورٹس کا عالمی مرکز بن جائے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی  ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جو سیوی گیمز گروپ کے سربراہ بھی ہیں، سعودی عرب کے گیمنگ سیکٹر کو مزید فروغ دینے کے خواہشمند ہیں۔
سیوی گیمز گروپ کے وائس چیئرمین شہزادہ فیصل بن بندر بن سلطان السعود  نے کہا ہے کہ ہم مقامی پروڈکٹس میں جاپانی صلاحیتوں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے خطے میں گیمنگ فروغ کے لیے اہم شعبوں میں اس کی مدد کر رہے ہیں۔
شہزادہ فیصل نے مئی کے آخر میں ٹوکیو کے دورے کے دوران کئی جاپانی گیمز کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے۔
وائس چیئرمین کا کہنا ہے کہ ای گیمز میں ترقی ہمارا طویل مدتی منصوبہ ہے، ہم گیمنگ اور ای سپورٹس کے لیے ایک عالمی مرکز بنانا چاہتے ہیں۔

سیوی گیمز گروپ ای سپورٹس یونٹ کے فروغ کے لیے کام کرنا چاہتا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

ای سپورٹس کی بڑی کمپنیوں نینٹینڈو، بندائی، کیپکوم اور کونامی گروپ کے خطے میں دفاتر قائم کرنے کی امید کی جا رہی ہے۔
سیوی گیمز گروپ ای سپورٹس یونٹ کے فروغ کے لیے بھی کام کرنا چاہتا ہے اور گیمز تیار کرنے کی  صلاحیت کو بڑھانا چاہتا ہے۔

ای گیمنگ اور سپورٹس میں ترقی ہمارا طویل مدتی منصوبہ ہے۔ فوٹو عرب نیوز

جاپان کی دو کمپنیوں کی مارچ 2023 کی مالیاتی رپورٹس کے مطابق پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نینٹینڈو کے 8 فیصد اور کیپکوم کے 6 فیصد حصص کا مالک ہے۔
 

شیئر: