Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں گلوبل ای سپورٹس گیم کے مقابلے ختم

’قازقستان، ملائشیا اور اردن کے کھلاڑیوں کو اول نمبر قرار دے دیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں گلوبل ای سپورٹس گیم کے مقابلے ختم  ہوگئے جن میں قازقستان، ملائشیا اور اردن کے کھلاڑیوں کو اول نمبر قرار دے دیا گیا ہے۔
سبق ویب کے مطابق  دوٹا 2 گیم میں ملائشیا کی خواتین ٹیم نے تمام مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھا کر ملائیشیا کی ٹیم کے ساتھ حتمی مقابلہ کیا اور اس میں بھی فاتح قرار پائی ہے۔
اسی طرح مردوں کی ٹیم میں قازقستان کی ٹیم نے ملائشیا کی ٹیم کو ہرا کر فتح اپنے نام کرلی ہے۔
جبکہ فٹبال گیم میں اردن کی ٹیم نے ایرانی ٹیم کو ہرادیا اور فاتح قرار پائی۔
دریں اثنا ای سپورٹس گیم فیڈریشن کے سربراہ ترکی الفوزان نے کہا ہے کہ ’ریاض میں گلوبل ای سپورٹس گیم کے مقابلے انتہائی کامیاب رہے ‘۔
انہوں نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور فاتح ٹیموں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

شیئر: