Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی شاہراہ پر جدہ ایئرپورٹ سے مکہ کا سفر صرف 35 منٹ میں

نئی جدہ، مکہ شاہراہ چوتھا مرحلہ 11 کلو میٹر طویل ہے۔ (فوٹو عکاظ)
سعودی روڈز جنرل اتھارٹی (آر جی اے) نے کہا ہے کہ جدہ، مکہ نئی شاہراہ کے چوتھے مرحلے کا 24 فیصد کام مکمل ہوچکا۔
عکاظ  کے مطابق جدہ ، مکہ مکرمہ شاہراہ کے چوتھے مرحلے کا کام جاری ہے جو 11 کلو میٹر طویل ہے۔
روڈز جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے نئی شاہراہ پر گاڑیوں کے لیے 4 ٹریک ہیں۔ یہ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے براہ راست مکہ مکرمہ جاتی ہے۔
نئی شاہراہ کے ذریعے جدہ ایئرپورٹ سے مکہ تک کا سفر صرف 35 منٹ میں کیا جاسکے گا۔
اتھارٹی کا کہنا تھا شاہراہ کی تکمیل کو 4 مراحل میں تقسیم  کیا گیا تھا۔ تین مراحل مکمل ہونے کے بعد اسے ٹریفک کے کھول دیا گیا ہے جس کی لمبائی 51 کلو میٹرہے۔ 
 اس کا مقصد الحرمین روڈ اور جدہ مکہ روڈ پر ٹریفک اژدحام کو کم کرنا اور جدہ کے  اندر ٹریفک کے بہاو کو بہتر بنانا ہے۔ 
نئی شاہراہ کی لمبائی 62 کلو میٹر ہے جو جدہ ایئرپورٹ النزھہ ڈسٹرکٹ کے چوراہے سے شروع ہوکر مکہ مکرمہ کے چوتھے رنگ روڈ سے ملتی ہے۔
یہ  منصوبہ زائرین حرم کی خدمت اور جدہ کے مشرق اور مکہ کے شمال میں نئے رہائشی علاقوں اور محلوں سے سفر کرنے والوں کی آسانی کے لیے ہے اور یہ سعودی وژن 2030 کے ہدف کو پورا کرنے میں معاون ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: