Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ اور مکہ کو جوڑنے والی نئی ہائی وے پر کام آخری مراحل میں

’حد رفتار 140 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی، جدہ سے مکہ مکرمہ کا سفر 35 منٹ میں ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ جدہ اور مکہ جو جوڑنے والی نئی ہائی وے پر کام آخری مراحل میں داخل ہونے والا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ ہائی وے جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے براہ راست مکہ مکہ جاتی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’نئی ہائی وے کی مجموعی لمبائی 72 کلو میٹر ہوگی۔ اس میں حد رفتار 140 کلو میٹر فی گھنٹہ رکھی جائے گی جس کے باعث جدہ سے مکہ مکرمہ کا سفر 35 منٹ میں ہوگا‘۔
وزارت  نے کہا ہے کہ ’منصوبے پرچار مرحلوں میں کام ہوا ہے۔ پہلا مرحلہ 7 کلو میٹر ہے جس کا 78 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے‘۔
’دوسرا مرحلہ 19 کلو میٹر کا ہے جس پر 85 فیصد کام مکمل کرلیا ہے، تیسرے مرحلے میں 27 کلو میٹر ہیں جس کا سو فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ چوتھا اور آخری مرحلے باقی ہے جس پر جلد کام شروع ہوگا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’جدہ، مکہ ہائی  وے دو طرفہ شاہراہ ہے جس میں ہر طرف 4 ٹریک رکھے گئے ہیں‘۔
’نئی ہائی وے مکہ مکرمہ میں تیسری رنگ روڈ سے شروع ہوتی ہے اور جدہ میں ایئرپورٹ پل پر ختم ہوتی ہے‘۔
’ ہائی وے کے باعث حجاج اور عمرہ زائرین کو ایئر پورٹ آنے جانے کےعلاوہ جدہ کے شمال میں واقع محلوں کے رہائشیوں کو سہولت حاصل ہوگی‘۔

شیئر: