Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شوری کونسل کے سربراہ کی البانیہ کے وزیراعظم سے ملاقات

دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی شوری کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد ابراہیم آل شیخ نے پیر کو البانیہ کے وزیر اعظم ایڈی راما سے ملاقات کی ہے۔
یاد رہے کہ شوری کونسل کے سپیکر ان دنوں البانیہ کے دورے پر ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں البانوی وزیراعظم  نے دونوں ملکوں کے درمیان امتیازی تعلقات کا ذکر کیا، اور سعودی عرب کے اقدامات کی تعریف کی جس کا خطے اور پوری دنیا پر اثر پڑا ہے۔
شوری کونسل کے سپیکر نے دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ کا ذکر کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے پہلووں کو بڑھانے تعاون اور ترقی کے طریقوں اور متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں شوری کونسل کے ارکان ابراہیم بن محمد المفلح، ڈاکٹر سعود بن لیلی الرویلی اور البانیہ میں سعودی سفیر فیصل بن غازی حفری بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں شوری کونسل کے سپیکر نے البانیہ کی پارلیمنٹ کی سپیکر سے بھی ملاقات کی۔

شیئر: