Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن کے فرمانروا سے سعودی شوری کونسل کے سپیکر کی ملاقات

ملاقات میں اردنی ولی عہد شہزادہ الحسین بھی موجود تھے۔( فوٹو: ایس پی اے)
اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی سے منگل کو سعودی شوری کونسل کے سپیکر ڈاکٹرعبداللہ بن محمد بن ابراہیم آل شیخ نے ملاقات کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر اردنی ولی عہد شہزادہ الحسین بھی موجود تھے۔
ملاقات میں سعودی عرب اور اردن، برادر عوام اور ان کے رہنماوں کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات، مختلف شعبوں بالخصوص پارلیمانی شعبے میں تعاون بڑھانے کے طریقوں اورمشترکہ دلچسپی کے امور پر جوائنٹ کوآرڈینیشن جاری رکھنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: