’سعودی طبی عملے کی خوش اخلاقی بیماری کو کم کر دیتی ہے‘
حجاج کا کہنا ہے تمام عملہ انتہائی خندہ پیشانی سے پیش آتا ہے (فوٹو: سبق)
فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد بری سرحدی چوکی ’حالۃ عمار‘ سے واپس جانے والےحجاج کا کہنا ہے کہ ’سعودی ہلال الاحمر کے اہلکاروں کی خدمات مثالی جبکہ عملہ انتہائی ملنسار اور خوش اخلاق ہے‘۔
سبق نیوز نے چیک پوسٹ پر فراہم کی جانے والی طبی خدمات کے حوالے سے ایک وڈیو سروے کیا جس میں حجاج کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا گیا۔
چیک پوسٹ پر متعین ہلال الاحمر کے اہلکاروں کی خوش اخلاقی اور فرض شناسی کے حوالے سے حجاج کا کہنا تھا’ طبی عملے جس طرح ہماری خدمت میں مصروف ہے وہ بے مثال ہے‘۔
حجاج کا کہنا تھا’ نہ صرف چیک پوسٹ پر بلکہ انہیں سعودی عرب میں قیام کے دوران کسی قسم کی مشکل صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ یہاں فراہم کی جانے والی طبی خدمات انتہائی معیاری ہیں۔
عرب ملک سے تعلق رکھنے والے حاجی کا کہنا تھا’ چیک پوسٹ پر ہمارا استقبال مسکراہٹ کے ساتھ کیا۔ تمام عملہ انتہائی خندہ پیشانی سے پیش آتا ہے‘۔
حجاج کا کہنا تھا ’ ہلال الاحمر کی ٹیم جس خوش اسلوبی سے ہمارے ساتھ پیش آتی ہے ان کے اس رویے سے تمام پریشانی اور دکھ کم ہوجاتے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بیماری خود ہی ختم ہوگئی‘۔
واضح رہے سعودی عرب کی جانب سے تمام سرحدی چیک پوسٹوں پرطبی خدمات فراہم کرنے والےادارے کے یونٹس کو تعینات کیا جاتا ہے جو واپس جانے والےحجاج کا نہ صرف طبی معائنہ کرتے ہیں بلکہ انہیں درکارادویات بھی فراہم کی جاتی ہے۔