Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے بازار حجاج کے لیے خریداری کی قدیم منزل

جدہ کے قدیم بازاروں میں حجاج کا رش ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد ہر سال مختلف ممالک کے حجاج جدہ تاریخیہ اور یہاں کے مختلف تفریحی مقامات کی سیر اور خریداری کا سلسلہ شروع کر دیتے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق حجاج کا جدہ کے تاریخی بازار میں خریداری کرنا سیکڑوں سال پرانا رواج ہے جبکہ جدہ کے مشہور و قدیم البلد بازار میں ان دنوں حجاج کی آمد سے رونق بڑھ جاتی ہے۔

حجاج جدہ تاریخیہ اور دیگر مقامات کی سیر بھی کرتے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

 جدہ کے بازاروں خصوصا البلد سے خاندان اور دوست احباب کے لیے خریداری کا ایک الگ مزہ ہے۔ حجاج جدہ تاریخیہ اور دیگر تاریخی مقامات کے علاوہ جدہ کورنیش، واٹر فرنٹ کی بھی سیر کر رہے ہیں۔ اپنی یادگار تصاویر اور ویڈیوز بنا کر دوست احباب کو بھیج بھی رہے ہیں۔


حجاج کی نمایاں خریداری میں تسبیجیں، جائے نماز اور کھجور ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

 سب سے نمایاں خریداری میں تسبیحیں، جائے نماز، مختلف اقسام کی کھجوریں، ریڈی میڈ کپڑے، سوئٹس، قیمتی پتھر، قرآنی آیات کے طغرے، حرمین شریفین، مشاعر مقدسہ کی تصاویر اور دیگر اشیا شامل ہیں۔
بہت سے حجاج کا کہنا ہے حج کے بعد خریداری کے لیے جدہ کے سفر کا لطف ہی الگ ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: