Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں 659 کلو گرام منشیات پکڑی گئی، چار ملزمان گرفتار

سعودی حکام منشیات کے مکمل خاتمے کا پختہ عزم کیے ہوئے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے سرکاری ترجمان میجر مروان الحزمی نے کہا ہے کہ مملکت میں منشیات کی سمگلنگ اور منشیات کے فروغ کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی میں 659 کلو گرام منشیات پکڑی گئی ہیں۔
جازان کے علاقے الدائر میں مختلف مقامات پراس میں ملوث ایک یمنی اور تین شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔ ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔

ملزمان کو ابتدائی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)

سکیورٹی حکام نے شہریوں اور مقیمین سے کہا ہے کہ منشیات کی سمگلنگ یا اس کی تشہیر سے متعلق کسی بھی سرگرمی کے بارے میں اطلاع کریں۔
یاد رہے کہ 26 جون کو مملکت میں عالمی یوم انسداد منشیات منایا گیا۔
سعودی حکام منشیات کے مکمل خاتمے کا پختہ عزم کیے ہوئے ہیں۔

شیئر: