Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی حکام نے 47 کلو گرام منشیات سپین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

سٹارچ پاوڈر کے کنٹینر میں منشیات چھپا کر سمگل کی جا رہی تھی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی جنرل ڈائریکٹوریت آف ناکوٹکس کنٹرول نے ایک شمپنٹ کے اندر چھپائی گئی 47 کلو گرام منشیات سپین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
 سٹارچ پاوڈر کے ایک کنٹینر میں منشیات انتہائی مہارت سے چھپا کر سمگل کی جا رہی تھی۔ سمگلنگ کی کوشش ایک کارروائی کے دوران ناکام بنائی گئیڈ
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے مملکت اور دنیا کے دیگر ممالک میں منشیات کی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورکس کی سرگرمیوں کا سراغ لگانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

شیئر: