سعودی عدالت نے ایک شہری کو منشیات کی سمگلنگ کے کیس میں پندرہ سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
پبلک پراسیکیوشن کے مطانق عدالت نے شہری کو نشہ آور مادے کی فروخت اور اسے سمگلنگ کے مقصد سے رکھنے کا مجرم قرار دیا۔
پبلک پراسیکیوشن کے ماتحت نارکوٹکس ونگ نے ایک خفیہ مقام پر چھپائی گئی منشیات برآمد کی تھی۔
ملزم کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے عدالت کے حوالے کیا جس نے اسے جرم کا مرتکب قرار دیا۔
پبلک پراسیکوشن نے منشیات کے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت فوجداری کارروائی کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔