Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر کی وائٹ ہاوس میں امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں

سعودی عرب میں سپیس انڈسٹری کو ترقی  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر کمیونیکیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئرعبداللہ بن عامر السواحہ نے جمعے کو وائٹ ہاوس میں کئی امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں کی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے، ڈیجیٹل معیشت کی ترقی، جدت طرازی کی حوصلہ افزائی اور مملکت میں سپیس انڈسٹری کو ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان، نائب وزیر کمیونیکیشن انجینیئر ھیثم العوھلی بھی موجود تھے۔
قبل ازیں انجینیئرعبداللہ بن عامر السواحہ نے واشنگٹن میں امریکی نائب وزیر خارجہ کرٹ کیمبل سے ملاقات کی۔
 ڈیجیٹل معیشت کے شعبے میں دونوں ملکوں کی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ ملاقات سعودی وزیر کے دورہ امریکہ کا حصہ تھی جس کا مقصد تعلقات کو مضبوط بنانا اور مملکت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کی سپورٹ کرنا ہے۔
اس دورے میں ٹیکنالوجی سرمایہ کاری، وینچر کیپیٹل کو فروغ دینے، انٹر پرینیور شپ کی سپورٹ اور نجی شعبے کی کمپنیوں کے درمیان تعاون کے مواقع پیدا کرنے کے لیے بڑی ٹیک کمپنیوں کی لیڈر شپ کے ساتھ ملاقاتیں شامل ہیں۔

شیئر: