امریکہ میں سعودی ملٹری اتاشی کی ترقی، شہزادی ریما نے رینک بیج لگائے
ایوان شاہی سے ترقی کے احکامات صادر ہوئے تھے (فوٹو، ایس پی اے)
امریکہ میں تعینات سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بند بن سلطان نے ملٹری اتاشی سلمان بن عواد الحربی کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی ملنے پر انہیں رینک اسٹار سے نوازا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شہزادی ریما بنت بندر نے واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے میں منعقدہ سادہ و پروقار تقریب میں میجر جنرل سلمان بن عواد الحربی کو انکے نئے بیجز لگائے اور انہیں اس ترقی پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر میجرجنرل سلمان الحربی نے ترقی ملنے پرمملکت کی قیادت سے تشکر کا اظہار کیا۔
واضح رہے ایوان شاہی سے جاری ہونے والے خصوصی احکامات کے تحت امریکہ میں متعین ملٹری اتاشی سلمان الحربی کو ترقی دیے کر میجر جنرل کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا۔