Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ اور جی سی سی کی جانب سے بھی اسرائیلی فیصلے کی مذمت

خطرناک پالیسوں کا تسلسل خطے میں عدم استحکام کا باعث بنے گا (فوٹو:سبق)
رابطہ عالم اسلامی نے مغربی کنارے میں آباد کاری کے منصوبے کو وسعت دینے کے اسرائیلی فیصلے کی مذمت کی ہے۔
جنرل سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں رابطہ نے اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔
 خطے اور دنیا میں سلامتی اور استحکام کے لیے ان خلاف ورزیوں کے خطرے سے خبردار کیا  جس سے خطے میں منصفانہ اور جامع امن کے حصول  کے حل اور کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔
علاوہ ازیں خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جاسم البداوی نے بھی مغربی کنارے میں یہودی بستیوں میں توسیع کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ’اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے ان خطرناک پالیسوں کا تسلسل خطے میں عدم استحکام کا باعث بنے گا‘۔

شیئر: