Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے داغستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت

بیان میں دہشت گردی اور شہریوں کو نشانہ بنانے کو مسترد کرنے کا اعادہ کیا۔(فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے منگل کو روس کے مسلم اکثریتی علاقے داغستان کے گرجا گھر اورعبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں مملکت کی طرف سے ہر قسم کی دہشت گردی، انتہا پسندی اور شہریوں کو نشانہ بنانے کو مسترد کرنے کا اعادہ کیا۔
بیان میں متاثرین کے اہل خانہ، روس اور اس کے عوام سے دلی تعزیت، ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
یاد رہے کہ حکام کے مطابق مسلح افراد نے دو شہروں ڈربینٹ اور ماخچکالا کے دو گرجاگھروں، یہودیوں کی ایک عبادت گاہ پر حملے اورایک پولیس چوکی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں21 افراد ہلاک اور کم از کم 41 زخمی ہو ئے۔
روس کی قومی انسداد دہشت گردی کمیٹی نے مسلم اکثریتی علاقے میں ان حملوں کو دہشت گردانہ کارروائیاں قرار دیا ہے۔
پیر، منگل اور بدھ کو علاقے میں سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

شیئر: