Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی توسیع کے فیصلے کی مذمت

اسرائیلی خلاف ورزیاں امن کے مواقع کو نقصان پہنچاتی ہیں (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب نے اسرائیل کی سکیورٹی وزارتی کونسل جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں میں توسیع کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قانون اور قانونی قراردادوں کی جاری خلاف ورزیوں کو واضح طور پر مسترد کیا۔ 
بیان میں خبر دار کیا گیا کہ’ اگر اسرائیلی حکام نے یہودی بستیوں کی توسیع کے منصوبوں کو جاری رکھات و اس کے ’سنگین نتائج‘ برآمد ہوں گے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ یہ خلاف ورزیاں امن کے مواقع کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ تنازعات کو ہوا دینے، علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کو غیر مستحکم کرنے میں کردار ادا کرتی ہیں‘۔
اسرائیل کے سخت گیر وزیر خزانہ نے جعرات کو کہا تھا کہ ’حکومت مغربی کنارے کی بستیوں میں توسیع کرے گی۔ بین الاقوامی سطح پر اسرائیل کے خلاف فلسطینی اقدامات کے جواب میں فلسطینی اتھارٹی کے خلاف تادیبی اقدامات کرے گی‘۔
ایک سینیئر فلسطینی عہدیدار نے اس اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ’ اس کا مقصد فلسطینیوں کے خلاف ’نسل کشی کی جنگ‘ کو آگے بڑھانا ہے‘۔

شیئر: