Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی20 ورلڈ کپ کا دوبارہ چیمپیئن بننے پر انڈیا میں شائقینِ کرکٹ کا جشن

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کا دوبارہ چیمپیئن بننے پر انڈیا میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب جشن کا سماں رہا۔ اے ایف پی کی تصاویر میں شائقینِ کرکٹ کو ’بلیو شرٹس‘ کی کامیابی کا جشن مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سنیچر کو سنسنی خیز فائنل میں انڈیا نے جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دے کر17 سال بعد ٹائٹل دوبارہ اپنے نام کر لیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز ہی بنا سکی۔ شائقین کرکٹ ’انڈیا، انڈیا‘ کے نعرے لگاتے ہوئے مرکزی شاہراہوں پر نکل آئے اور ’بلیو شرٹس‘ کی کامیابی کا جشن بھرپور طریقے سے منایا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق دہلی میں بڑی تعداد میں شہری ’انڈیا گیٹ‘ پر جمع ہوئے جبکہ ممبئی میں شائقین کو ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے دیکھا گیا۔

کولکتہ میں پُرجوش شائقین نے آتش بازی کی اور سڑکیں نعروں اور سیٹیوں سے گونج اُٹھیں۔

حیدرآباد میں ریاستی سکریٹریٹ کے باہر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔

شیئر: