Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں جولائی 2024 کےلیے پٹرول سستا، نئے نرخوں کا اعلان

 ڈیزل کی نئی قیمت 2.89 درہم فی لٹر ہوگی (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں اتوار 30 جون کو جولائی 2024 کے لیے پٹرول کے نرخوں میں کمی کی گئی ہے۔ 
فیول پرائس کمیٹی کے مطابق ’نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔‘
 پٹرول سپر 98 جولائی میں 2.99 درہم فی لٹر ملے گا۔ جون میں اس کی قیمت 3.14 درہم فی لٹر تھی۔
 سپیشل 95 جو جون میں 3.02 درہم فی لٹر دستیاب تھا، اس کی نئی قیمت کمی کے بعد 2.88 درہم فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
ای پلس 91 اب 2.80 درہم فی لٹرمیں دستیاب ہوگا۔ جون میں 2.95 درہم فی لٹر فروخت کیا جارہا تھا۔
 ڈیزل کی نئی قیمت 2.89 درہم فی لٹر ہوگی۔ ڈیزل کی قیمت جون میں 2.88 درہم فی لٹر مقرر تھی۔

شیئر: