متحدہ عرب امارات میں جمعہ 31 مئی کو جون 2024 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں کمی کی گئی ہے۔
فیول پرائس کمیٹی کے مطابق ’نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔‘
پٹرول سپر 98 جون میں 3.14 درہم فی لٹر ملے گا۔ مئی میں اس کی قیمت 3.34 درہم فی لٹر تھی۔
سپیشل 95 جو مئی میں 3.22 درہم فی لٹر دستیاب تھا، اس کی نئی قیمت کمی کے بعد 3.02 درہم فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
ای پلس 91 اب 2.95 فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔ مئی میں 3.15 درہم فی لٹر فروخت کیا جارہا تھا۔
ڈیزل کی نئی قیمت 2.88 درہم فی لٹر ہوگی۔ ڈیزل کی قیمت مئی میں 3.07 درہم فی لٹر مقرر تھی۔