الباحہ میں العقیق بلجرشی شاہراہ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی
الباحہ میں العقیق بلجرشی شاہراہ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی
اتوار 30 جون 2024 21:40
سڑک کی تعمیر کے لیے تمام حفاظتی معیار کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی روڈز جنرل اتھارٹی (آر جی اے) نے الباحہ میں العقیق، بلجرشی شاہراہ تیسرا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اسے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق تیسرا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد یہ شاہراہ بنی کبیر کی مرکزی سڑک سے مل جائے گی۔ جس کی لمبائی 22.1 کلو میٹر ہے اور دو لین ہیں۔
شاہراہ کی تعمیر پر 218 ملین ریال سے زیادہ کی لاگت آئی ہے۔ اس کا مقصد سڑکوں کے نیٹ ورک کو بڑھانا ہے۔
480 ملین ریال سے زیادہ کی لاگت سے 38 کلو میٹر طویل شاہراہ پر 3 مراحل میں کام مکمل کیا گیا۔ سڑک کی تعمیر، ٹریفک سلامتی یقینی بنانے کےلیے جدید آلات اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔
روڈز جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے یہ سڑک الباحہ شہر سے گزرے بغیر الباحہ یونیورسٹی تک براہ راست رسائی کی سہولت فراہم کرنے کے علاوہ دونوں گورنریٹس کے درمیان فاصلے اور آمد ورفت کے وقت کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔
اسی طرح ٹرکوں کی آمد ورفت کو الباحہ شہر سے باہر منتقل کرنے، سامان کے نقل و حمل کو تیز کرنے کے علاوہ ٹریفک اژدحام کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے اس سڑک کی تعمیر کے لیے تمام حفاظتی معیار کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں