کھلی دھوپ میں کام کرنے کی پابندی کے باوجود خلاف ورزیاں جاری
کھلی دھوپ میں کام کرنے کی پابندی کے باوجود خلاف ورزیاں جاری
پیر 1 جولائی 2024 12:23
قانون کا مقصد کارکنوں کو ’لو‘ لگنے سے محفوظ رکھنا ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
وزارت افرادی قوت کی جانب سے کارکنوں کو دھوپ کی شدت سے محفوظ رکھنے کےلیے دوپہر 12 سے سہہ پہر 3 بجےتک کھلے مقامات پرکام کرنے کی پابندی کے باوجود بعض کارکن خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔
اخبار 24 کی ٹیم نے اس حوالےسے ریاض شہر کے بعض مقامات پرممنوعہ اوقات پرقانون کی پابندی کے حوالے سے سروے کیا تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ کارکن اس پرعمل کررہےہیں یا نہیں۔
ریاض شہر میں گراونڈ سروے میں یہ بات سامنے آئی متعدد مقامات کارکن کھلی دھوپ میں ممنوعہ اوقات کے دوران بھی کام کررہے ہیں جو انکے لیے سخت نقصان دہ ہے۔
اس ضمن میں اخبار کی ٹیم نے جب کارکنوں سے قانون کے بارے میں دریافت کیا تو کچھ کا کہنا تھا کہ وہ اس قانون کے بارے میں واقف نہیں ہیں جبکہ بعض کاکہنا تھا کہ انکے انسپانسرز نے انہیں مجبور کیا ہے کہ وہ ہرصورت میں کام مکمل کریں۔
واضح رہےوزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کی جانب سے کارکنوں کی سلامتی کےلیے 15 جون سے 15 ستمبر تک پابندی عائد کی جاتی ہے کہ وہ اس دوران دوپہر 12 سے سہہ پہر 3 بجے تک کھلی دھوپ میں کام نہیں کریں گے۔
اس ضمن میں وزارت افرادی قوت نےکارکنوں کی آگاہی کےلیے ویب سائٹ پر ممنوعہ اوقات کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گرمی سے بچاو کے لیےممنوعہ اوقات میں کام نہ کریں تاکہ کسی مشکل صورتحال میں مبتلا نہ ہوں اور ’لو‘ لگنے سے بھی محفوظ رہیں۔