Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں پرائیویٹ سیکٹر کے کارکنوں پر 15 جون سے دھوپ میں کام کرنے پر پابندی

 دوپہر 12 سے سہ پہر 3 بجے تک دھوپ میں کام کرنے پر پابندی ہوگی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت افرادی قوت  اور قومی کونسل برائے اکیوپیشنل سیفٹی اور صحت  نے کہا ہے کہ ’پرائیویٹ سیکٹر کے تمام اداروں کے کارکنوں کے لیے سنیچر 15 جون سے 15 ستمبر تک براہ راست دھوپ میں کام کرنے پر پابندی ہوگی‘۔
 دوپہر 12 سے سہ پہر 3 بجے تک دھوپ میں کام کرنے پر یہ پابندی 3 ماہ کے لیےعائد رہے گی۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ’اس فیصلے کا مقصد پرائیویٹ سیکٹر میں کارکنوں کی سیفٹی اور صحت کو یقینی بنانا، اکیوپیشنل سیفٹی اور صحت کے بین الاقوامی معیارات کے مطابق صحت مند اور محفوظ کا م کا ماحول فراہم کرنا ہے‘۔
وزارت نے آجروں سے کہا کہ ’وہ اس فیصلے پر عمل کریں تاکہ کام کا محفوظ ماحول پیدا کرنے کے ساتھ کارکنوں کو حادثات اور بیماریوں سے بچایا جا سکے‘۔
واضح رہے وزارت افرادی قوت کی جانب سے ملکی سطح پر مختلف ٹیمیں تشکیل دی جاتی ہیں جو مقررہ اوقات میں اس امر کا جائزہ لیتی ہیں کہ قانون کی خلاف ورزی تو نہیں کی جا رہی۔

شیئر: