Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ریجن کے کچھ حصے منگل کو گرمی کی لہر سے متاثر، درجہ حرارت کیا رہے گا؟

متاثرہ علاقوں میں الافلاج، الخرج اور السلیل گورنریٹ شامل ہیں (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ ریاض ریجن کے کچھ علاقے منگل2 جولائی کو گرمی کی لہر سے متاثر ہوں گے‘۔
سبق نیوز کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ’صبح دس سے شام پانچ بجے تک درجہ حرارت 47 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے‘۔
جو علاقے گرمی سے متاثر ہوں گے ان میں الافلاج، الخرج اور السلیل گورنریٹ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل موسمیات کے قومی مرکز نے کہا  تھا کہ ’اس ہفتے کے آخر تک مملکت میں درجہ حرارت میں اضافہ جاری رہے گا‘۔
 ’اتوار 30 جون سے جمعہ 5 جولائی 2024 تک الشرقیہ ریجن اور ریاض کے کچھ حصوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے‘۔
’زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان متوقع ہے‘۔

شیئر: