Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرمی کے دوران کن اشیا کو گاڑیوں میں رکھنے سے گریز کیا جائے؟

عالمی اوسط درجہ حرارت تین ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی محکمہ شہری دفاع نے لوگوں کو خبر دار کیا ہے کہ ’وہ موسم گرما کے دوران اپنی گاڑیوں میں آتش گیر مواد رکھنے سے گریز کریں‘۔
ایس پی اے کے مطابق شہری دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ’ آگ سے بچنے کےلیے پورٹیبل چارجرز، فون کی بیٹریاں، گیس سیلنڈر، پرفیوم، ہینڈ سینیٹائزر اور دیگر آتش گیر مواد کو گرمی کے دوران آگ سے بچنے کے لیے گاڑیوں میں نہیں رکھنا چاہیے’۔
علاوہ ازیں کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ’ سعودی عرب دیگر خطوں کے مقابلے میں تیزی سے موسمیاتی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے‘۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ’ عالمی اوسط درجہ حرارت اس صدی کے آخر تک تین ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے تاہم موسمیاتی تبدیلی کے بہت سے منفی اثرات سے اب بھی بچا جا سکتا ہے‘۔
سعودی عرب  تبدیلی کی راستے پر گامزن ہے، اس کی وسیع شمسی صلاحیت ،وژن 2030 کے تحت اقتصادی تنوع کے عزم اور عالمی انرجی مارکیٹ میں اس کی سٹریٹجک اہیمت کے پیش نظر یہ موسمیاتی تبدیلیوں میں کمی اور مواققت میں عالمی رہنما بننے کی پوزیشن میں ہے۔

شیئر: