Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپوزیشن لیڈر راہُل گاندھی کے پارلیمنٹ سے خطاب میں پیغمبرِ اسلام پر درود

انڈیا کے اپوزیشن لیڈر راہُل گاندھی نے لوک سبھا میں اپنے خطاب کے دوران پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ پر درود بھیجا اور کہا کہ اسلام بھی عدم تشدد کا درس دیتا ہے۔ 
پیر کو لوک سبھا میں بطور قائد حزب اختلاف اپنے پہلے خطاب میں راہُل گاندھی نے پیغمبر اسلام پر درود بھیجتے ہوئے کہا کہ دنیا کی تمام ہستیوں نے عدم تشدد کی بات کی اور کہا کہ  ’ڈرو مت۔‘
راہل گاندھی نے اپنی تقریر میں اسلام کی امن پسندی کا ذکر کرتے ہوئے قرآنی تعلیمات کا حوالہ دیا اور حضرت محمد ﷺ کا اسم مبارک لیتے ہوئے آپ ﷺ پر درود بھیجا۔
انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ بی جے پی کے لیڈر نفرت، خوف اور تشدد پھیلا رہے ہیں۔
بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے راہل گاندھی نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہندو ہونے کا دعویٰ کرتی ہے اور ساتھ ہی نفرت کا پرچار کرتی ہے۔
راہل گاندھی کے بیان پر بی جے پی رہنما سیخ پا ہوگئے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے مطالبہ کیا کہ اپوزیشن لیڈر پوری ہندو برادری پر تشدد کا الزام لگانے پر معافی مانگیں۔ 
اس کے جواب میں راہل گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی اور آر ایس ایس پورے ہندو سماج کی نمائندگی نہیں کرتے۔

شیئر: