Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگا کا عالمی دن: مودی کی سربراہی میں تقریبات کا انعقاد، سری نگر ’ریڈ زون‘ قرار

یوگا انٹرنیشل ڈے کی دو روزہ تقریبات کا انعقاد سری نگر میں ہوگا۔ فوٹو: پی ٹی آئی
انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے دو روزہ دورے کے لیے سری نگر کو ’ریڈ زون‘ قرار دے دیا گیا ہے۔
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق وزیراعظم مودی کی سربراہی میں یوگا کے عالمی دن کی تقریبات انڈین زیرِ انتظام کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں منعقد کی جا رہی ہیں۔
وزیراعظم کے دورے کے موقع پر سری نگر کو ’عارضی ریڈ زون‘ قرار دے دیا ہے اور اس دوران اجازت کے بغیر ڈرون اڑانے پر پابندی ہو گی۔
ڈرون سے متعلق احکامات 2021 کے مطابق ریڈ زون میں کسی قسم کے ڈرون اجازت کے بغیر اڑانے کی اجازت نہیں ہوتی۔
تیسری مرتبہ وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد نریندر مودی کا یہ وادی کشمیر کا پہلا دورہ ہے۔
ایک عہدیدار کے مطابق پروگرام کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور دیگر انتظامات کو دیکھا جا رہا ہے۔
نریندر مودی کی سربراہی میں انٹرنیشنل یوگا ڈے کی تقریب شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں منعقد ہو گی۔
اس تقریب کے آغاز سے پہلے ہی وزیراعظم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر متعلقہ پوسٹس کی جا رہی ہیں  جس میں یوگا کے فوائد سے آگاہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل نریندر مودی کی رہنمائی میں انٹرنیشل یوگا ڈے کی تقریبات دہلی، چندی گڑھ، جبل پور، دہرادن اور اقوام متحدہ میں بھی منعقد ہو چکی ہیں۔
اس سال یوگا کا عالمی دن ’یوگا اپنے اور سوسائٹی‘ کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔

شیئر: