مصر کی کابینہ میں ردوبدل متوقع ہے۔ سرکاری ٹی وی نے منگل کو رپورٹ میں کہا کہ’وزیر خارجہ، خزانہ، پٹرولیم ، بجلی اور سپلائی کے وزرا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔
احمد کوشوک جو 2018 سے وزیر خزانہ محمد معیط کے نائب کی حیثیت سے کام رہے تھے، نئے وزیر خزانہ ہوں گے۔ وہ آئی ایم ایف کے ساتھ مصر کے مذاکرات میں مرکزی شخصیت تھے۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق وزارت خارجہ میں یورپی یونین میں مصر کے سفیر بدرعبد العاطی، سامع شکری کی جگہ لیں گے جو 2014 سے وزیر خارجہ کےعہدے پر فائز تھے۔
سرکاری پوسٹل کمپنی، مصر پوسٹ کے چیئرمین شریف فاروق کو وزارت سپلائی کا قلمدان ملے گا وہ تجربہ کار وزیر علی موصیلحی کی جگہ لیں گے۔
وزارت سپلائی گندم اور دیگر اجناس کی مصری تجارت کی نگرانی کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ایک وسیع سبسڈی نظام جس کے لیے لاکھوں مصری اہل ہیں۔
رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی کہ نئی کابینہ بدھ کو حلف اٹھائے گی۔