Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں نئے سعودی سفیر نے اسناد سفارت پیش کردیں

مصری وزیر خارجہ نے نئے سعودی سفیر کا خیرمقدم کیا (فوٹو: ایس پی اے)
مصر میں سعودی عرب کے نئے سفیر صالح بن عبدالحسین نے منگل کو اسناد سفارت قاہرہ میں مصری وزیر خارجہ سامع شکری کے حوالے کیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مصری وزیر خارجہ نے نئے سعودی سفیر کا خیرمقدم کیا اور ان کی کامیابی کی خواہش ظاہر کی۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کی گہرائی کا بھی ذکر کیا۔
سعودی سفیر نے مختلف شعبوں میں مملکت اور مصر کے درمیان موجودہ سٹریٹجک تعلقات مضبوط بنانے کے لیے سعودی قیادت کی ہدایات پرعملدرآمد جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

شیئر: