Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالی فراڈ پر سعودی کو 7 برس قید اور10 لاکھ ریال جرمانہ

جعل سازی سے سرمایہ کاری کی مد میں ایک کروڑ 80 لاکھ ریال حاصل کیے (فوٹو ، ایکس)
بپلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ مالی دھوکہ دہی میں ملوث سعودی شہری کو 7 برس قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق مذکورہ شخص نے ناموں کی مشابہت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو ایک معروف کمپنی کا عہدیدار ظاہر کیا اور لوگوں سے بھاری سرمایہ حاصل کیا تھا۔
ادارہ پراسیکیوشن کی جانب سے جاری تفصیلی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فراڈ کے کیس کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ایک شخص نے سرمایہ کاری کے شعبے میں کام کرنے والی ایک معروف کمپنی کے نام کو استعمال کیا جو اس کی کمپنی کے نام کے قریب ترتھا اور لوگوں سے سرمایہ کاری کی مد میں ایک کروڑ 80 لاکھ ریال حاصل کرلیے۔
مذکورہ شخص کے خلاف شکایات موصول ہونے پراس کی باریک بینی سے تحقیقات کی گئیں تو فراڈ کا انکشاف ہوا جس پرکیس فوجداری عدالت کے حوالےکردیاگیا۔
عدالت میں جرم ثابت ہونے پراسے سات برس قید اور10 لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
ادارہ پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کرنے سے قبل لوگوں کو چاہئے کہ وہ مصدقہ ذرائع سے تصدیق کریں تاکہ کسی قسم کے فراڈ کا شکار نہ ہوں۔

شیئر: