Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سرمایہ کاری کا جھانسہ‘ فرضی کمپنی کا ڈائریکٹر فراڈ کے الزام میں گرفتار

 وزارت تجارت نے سوشل میڈیا پرفرضی کمپنیوں کے حوالے سے خبردار کیا ہے( فوٹو: اخبار24)
سعودی وزارت تجارت کی کمیٹی نے ایک فرضی کمپنی کے ڈائریکٹر کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کرکے ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔
تحقیقات مکمل کرنے کے بعد مقدمہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
اخبار 24 کے مطابق نجی کمپنی کے ڈائریکٹر پرالزام ہے کہ اس نے سوشل میڈیا پر معروف افراد کے اکاونٹس پراشتہاردیا جس میں اپنی کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی گئی تھی۔
سوشل میڈیا کے ذریعے ملزم نے خود کو ایک معروف تجارتی مارکیٹ کا مرکزی کرایہ دار ظاہر کرتے ہوئے دکانیں اور مارکیٹ میں موجود خالی جگہیں دوبارہ کرایہ پردینے کی پیشکش کرتے ہوئے سالانہ 30 فیصد منافع کمانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم نے اپنی کمپنی کی متعدد ذیلی شاخیں بھی قائم کررکھی تھیں جبکہ اس کے پاس کمپنی کے قیام کا لائسنس بھی نہیں تھا۔
 وزارت تجارت نے سوشل میڈیا پرفرضی کمپنیوں کے حوالے سے اشتہارات سے محفوظ رہنے کی ہدایت کی ہے جو سبز باغ دیکھتے ہوئے بڑا منافع کمانے کے دعوے کرتے ہیں۔

شیئر: