Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور اسٹونیا میں سیاسی مشاورت کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

مفاہمتی یادداشت پر دستخط  ہم آہنگی اور تعاون کی بنیاد ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب اور اسٹونیا  نے بدھ کو سیاسی مشاورت کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا’ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی مشاورت کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط  ہم آہنگی اور تعاون کی بنیاد ہیں‘۔
  ’سعودی عرب اور اسٹونیا متعدد شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے، اقتصادی، ثقافتی اور تیکنیکی تعاون کے مواقع تلاش کرنے، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو بڑھانے کے لیے کام کررہے ہیں‘۔
 شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے’ گزشتہ برس مملکت اور اسٹونیا کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 72 ملین ڈالر تھا جس میں مملکت سے برآمدات کا 21 ملین ڈالر  جبکہ اسٹونیا سے درآمدات 51 ملین ڈالر رہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ’ دونوں ملک مزید اقتصادی ترقی کے منتظر ہیں‘۔
ایس پی اے کے مطابق مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا’ اسٹونیا کے ہم منصب سے ملاقات میں مشترکہ چیلنجز، غزہ کی صورتحال، روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کا پرامن حل تلاش کرنے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا‘۔
انہو ں نے اقوام متحدہ میں فلسطینی کی رکنیت کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے حق میں  اسٹونیا کے ووٹ کی تعریف کی اور کہا کہ یہ اقدام دو ریاستی حل کی امید کو زندہ رکھنے میں اہم ہے۔
یاد رہے کہ سعودی وزیر خارجہ گذشتہ روز  سرکاری دورے پر اسٹونیا کے دارالحکومت تالن پہنچے تھے۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

شیئر: