Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کارکنوں کا سالانہ طبی معائنہ کرانا آجر کے ذمہ ہے، وزارت افرادی قوت

سخت ماحول میں کام کرنے والے کارکنوں کا سالانہ طبی معائنہ کرانا ضروری ہے(فوٹو، ایکس)
وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کا کہنا ہے کہ قانون محنت کے مطابق آجر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کوصحت کی جملہ سہولتیں فراہم کرے۔
عاجل نیوز کے مطابق وزارت افرادی قوت نے اپنے ایکس اکاونٹ پر وضاحت کرتے ہوئےکہا کہ قانون محنت کی شق 144 کے مطابق آجر یا اسپانسر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کو صحت نظام کے تحت علاج معالجہ کی جملہ سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
کارکنوں کی طبی انشورنس پالیسی کے علاوہ انہیں درکار دیگر طبی سہولتوں کی فراہمی بھی آجر کے ذمہ ہوتی ہے۔
مملکت میں رائج محنت قانون کے مطابق آجر کی یہ ذمہ داری بھی ہے کہ ایسے شعبے سے تعلق رکھنے والے کارکن جو صنعتی ماحول میں کام کرتے ہوں جس سے انکی صحت متاثر ہونے کا خدشہ ہو ان کا سالانہ بنیاد پرطبی معائنہ کرایا جائے۔
 کارکنوں کا سالانہ بنیاد پرطبی معائنہ کرانے کا ریکارڈ مرتب کیا جائے تاکہ کسی بھی وقت اسے وزارت کی ٹیموں کو پیش کیا جاسکے۔ اس ضمن میں کارکنوں کی فائل بھی اپ ڈیٹ رکھنا ضروری ہے۔
واضح رہے سعودی عرب میں قانون محنت کے مطابق کارکنوں کو میڈیکل انشورنس کی سہولت فراہم کرنا ضروری ہے۔ طبی انشورنس پالیسی کے بغیر کارکنوں کا اقامہ اور ورک پرمٹ تجدید نہیں کیا جاتا۔

شیئر: