سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے بیماری کی چھٹی دینے سے انکار پر قانون کی وضاحت کی ہے۔
عاجل ویب کے مطابق وزارت افرادی قوت نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ’ اگر کوئی ادارہ اپنے کارکن کو بیماری کی چھٹی نہ دے تو یہ قانون محنت کی خلاف ورزی ہے۔ وزارت کی ایپ کے ذریعے اس کی رپورٹ کرنا ہوگی۔‘
وزارت سے پرائیویٹ سیکٹر کی ایک کمپنی کے ملازم نے استفسار کیا تھا کہ ’کمپنی ’صحتی پروگرام‘ میں موجود بیماری کی چھٹی تسلیم کرنے سے انکار کررہی ہے۔‘
کمپنی کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ’ بیماری کی چھٹی کا وہی میڈیکل سرٹیفکیٹ قابل قبول ہوگا جو کمپنی کے میڈیکل انشورنس کے پینل پر موجود ہسپتال سے جاری ہو۔‘