Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سعودی قیادت کی جانب سے امریکی صدر کو یوم آزادی پر مبارک باد

شاہ سلمان اور ولی عہد نے مبارک باد کے الگ الگ ٹیلیگرام ارسال کیے ہیں۔ (فوٹو سبق)
سعودی قیادت نے  صدر جوزف بائیڈن کو جمعرات 4 جولائی 2024 کو ریاستہائے متحدہ امریکہ کے یوم آزادی پر مبارکباد کے الگ الگ ٹیلیگرام ارسال کیے ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے  دوست ملک امریکہ کی حکومت، صدر، عوام کو مسلسل ترقی اور مزید خوشحالی کے لیے اپنی مخلصانہ مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اس موقع پر خادم حرمین شریفین نے دونوں دوست ممالک کے  درمیان دوطرفہ تعلقات اور تمام شعبوں میں ہونے والی ترقی کی تعریف بھی کی۔
دوسری جانب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے بھی امریکی صدر جوزف بائیڈن کو ان کے ملک کے یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دوست ملک امریکہ اور عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: