سعودی قیادت کی طرف سے امارات کو قومی دن پر مبارکباد
’سعودی قیادت نے امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امارات کو قومی دن پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے شیخ محمد بن زاید کو روانہ کئے گئے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہم آپ کو اس پر مسرت دن کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امارات کے لیے مزید ترقی و کامرانی کی امید رکھتے ہیں‘۔
سعودی قیادت نے اپنے مکتوب میں سعودی عرب اور امارات کے برادرانہ تعلقات کی تعریف کی ہے۔
یاد رہے کہ ہر سال دو دسمبر کو متحدہ عرب امارات اپنا قومی دن مناتا ہے۔
2 دسمبر 1971 کو متحدہ عرب امارات قائم ہوئی تھی جس میں تمام ریاستیں جن میں ابوظبی، دبئی، شارجہ، عجمان، ام القوین ، راس الخیمہ اور فجیرہ متحد ہوئی تھیں جس کے بعد ان ریاستوں کو متحدہ عرب امارات کا نام دیا گیا۔
امارات کی قیادت کو دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
امریکہ نے بھی امارات کو مبارکباد ی اور ملک کی مسلسل کامیابی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔