Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں جمعرات کو سونے کے نرخ کیا رہے؟

ایک تولہ سونے کے نرخ 3318.77 ریال رہے۔ (فوٹو الیوم)
سعودی عرب میں جمعرات 4 جولائی 2024 کو سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تواصل نیوز کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 284.55 ریال  جبکہ 22 قیراط ایک گرام کے نرخ  260.86 ریال تک پہنچ گئے۔
مملکت میں سب سے زیادہ 21 قیراط سونے کا استعمال ہے اس کی فی گرام قیمت 248.90 ریال رہی۔
18 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 213.48 ریال، 14 قیراط کی قیمت 166.51 اور 10 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 118.69 ریال تک رہی۔
جمعرات کو ایک تولہ سونے کے نرخ 3318.77 ریال، جبکہ ایک اونس سونے کی قیمت 8849.05 ریال اور ایک کلو سونا 2 لاکھ 84 ہزار 561 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: