Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی ناس کی ریاض سے مصر کے شہر العلمین  کے لیے براہ راست پرواز کا آغاز

ناس ایئر مصر کے لیے ہفتے میں  120 سے زیادہ براہ راست پروازیں  چلا رہا ہے۔ (فوٹو عاجل)
فلائی ناس نے ریاض اور مصر کے شمالی ساحلی شہر العلمین کے لیے پہلی براہ راست پرواز کا آغاز کردیا۔
عاجل  ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب اور مشرق وسطی میں سب سے لوکاسٹ ایئرلائن ’فلائی ناس‘ کی گزشتہ روز سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پہلی پرواز کے موقع پر ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فلائی ناس اور ریاض ایئرپورٹ کمپنی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ جس کے بعد پہلی براہ راست پرواز سے سفر کرنے والوں کو شاندار انداز میں رخصت کیا گیا۔

مصری شہر العلمین پہنچنے پر طیارے کا روایتی استقبال ہوا۔ (فوٹو سبق)

مصر کے شمالی ساحلی شہر العلمین پہنچنے پر طیارے کا روایتی ویلکم ہوا۔ ایئرپورٹ پر مسافروں کا شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر اسکندریہ میں سعودی قونصل جنرل اور العلمین انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر مزيد الهويشانو، فلائی ناس کے اعلی عہدیداروں اور کارکنان کی موجودگی میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔
فلائی ناس اس وقت  مصر کے لیے ہفتے میں  120 سے زیادہ براہ راست پروازیں  چلا رہا ہے۔ فلائی ناس کی پروازیں سعودی عرب کے پانچ شہروں ریاض، جدہ، دمام، مدینہ منورہ اور العلا سے مصر کے پانچ شہروں قاہرہ، سوھاج، شرم الشیخ، الغردقہ اور العلمین کے لیے براہ راست پروازیں چلارہی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: