Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی ناس کو ایئربس سے ایک اور نیا طیارہ مل گیا

2024 کے دوران اب تک 4 نئے طیارے حاصل کیے ہیں۔ (فوٹو سبق)
سعودی فضائی کمپنی ’فلائی ناس‘ جو مشرق وسطی اور دنیا میں ’لوبجٹ‘ ایئرلائنز میں سے ایک ہے نے طیارہ ساز کمپنی ایئربس سے 120 A320neo طیاروں کے آرڈر میں سے 51 واں نیا طیارہ حاصل کیا ہے۔
سبق ویب کے مطابق 51 واں نیا طیارہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرپہنچا۔ فلائی ناس نے 2024 کے دوران اب تک 4 نئے طیارے حاصل کیے ہیں۔
 سکائی ٹریکس کے مطابق ’فلائی ناس‘ کا شمار دنیا کی چار کم لاگت والی ایئرلائنز میں ہوتا ہے۔ ایئر بس کے نئے A320neo سب سے زیادہ ماحول دوست اور ایندھن کی بچت کرنے والے طیارے ہیں۔
یاد رہے سعودی عرب کی قومی شہری ہوابازی حکمت عملی قومی فضائی کمپنیوں کو 250 بین الاقوامی مقامات کو مملکت سے جوڑنے کے ساتھ 2030 تک 330 ملین مسافروں تک پہنچنا اور سالانہ 100 ملین سیاحوں کو راغب کرنا ہے۔
فلائی ناس کا کہنا ہے کہ نئے طیاروں کی وصولی کے بعد سول ایوی ایشن سیکٹر میں  سیکڑوں معیاری ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: