Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’تمکین‘ پروگرام کے ذریعے 150 سعودی نوجوان لیبر مارکیٹ کےلیے تیار

یہ پروگرام طلبہ کو لیبر مارکیٹ میں داخلے کا اہل بناتا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی واٹر اتھارٹی (ایس ڈبلیو اے) نے ریاض میں اپنے تیسرے ایڈیشن میں ’تمکین‘ پروگرام کا اختتام کیا۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ’تمکین‘ پروگرام کے ذریعے تیسرے ایڈیشن میں بیچلر اور ماسٹرز کی سطح کے اہل افراد تیار کیے  گئےہیں۔
سعودی واٹر اتھارٹی کے چیئرمین انجینیئر عبداللہ بن ابراہیم العبد الکریم کی موجودگی میں ریاض میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام کا مقصد طلبہ کو مستقبل کے چیلنجوں کے لیے اہل بنانا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

 6 ماہ کے دوران پانی کے نظام کے 12 شعبوں میں 22 انتظامی، انجینیئرنگ اور سائنسی مہارتوں کے حامل 150 سعودیوں  نے کوالیفائی کیا ہے۔
اتھارٹی نے پروگرام کے ذریعے طلبہ کی قابلیتا اور انسانی صلاحیتوں کا فروغ اور انہیں وہ علم اور تجربہ فراہم کرنا جو انہیں لیبر مارکیٹ میں داخلے کا اہل بناتا ہے۔
اس موقع پر اتھارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ’سعودی واٹر اتھارٹی کا عزم نوجوان سعودیوں کو تربیت دے کر ماہر کارکنان تیار کرنے کی بڑی حکمت عملی سے ہے‘۔

یہ پروگرام وژن 2030 کے مقاصد کا عکاس ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے کہا کہ  یہ پروگرام  سعودی وژن 2030 اور قومی آبی حکمت عملی کے مقاصد کا عکاس ہے۔
’تمکین‘ پروگرام کا مقصد  طلبہ کی قابلیت اور انہیں علم و مہارت کے بعد مستقبل میں ملازمت کے اعلی مواقع فراہم کرنا ہے‘۔
تمکین پروگرام کا مقصد نوجوان ہنر مندوں کو لیبر مارکیٹ کے لیے اہل بنانا اور مستقبل کی مہارتوں کے لیے تیار کرنا ہے جس میں بزنس، پروجیکٹ مینجمنٹ، انسانی وسائل، قانون، میڈیا، مارکیٹنگ، اکاؤنٹنگ، انجینیئرنگ، فزکس، بائیولوجی، کیمسٹری، اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل ہیں۔
اتھارٹی جدید ترین طریقوں اور ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے مستقبل کے چیلنجوں کا سامنا کرنے والی ایک قابل اور اہل نسل کی تیاری میں کردار ادا کررہی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: