Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج ایام کے دوران پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات

حج مقامات پر معائنے کی کارروائیوں کو تیز کر دیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی واٹر اتھارٹی نے حج  ایام کے دوران پانی کی فراہمی کےلیے سیفٹی اور سکیورٹی کو یقینی بنانے،عازمین کے لیے خدمات کے معیار کی بہتری کے لیے مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات پر معائنے کی کارروائیوں کو تیز کر دیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس کا مقصد کسی بھی خلاف ورزی کا پتہ لگانا، تنصیبات، کیمپوں میں تمام سسٹمز، نیٹ ورکس، اورڈسٹری بیوشن لائنوں کی تیاری کو یقینی بنانا ہے۔
اب تک 25 سے زائد یومیہ وزٹ کیے جا چکے ہیں، حج کے سیزن کے اختتام تک 300 وزٹس کا ہدف ہے۔ 30 انسپکٹر اور سپروائزرز سمیت 12 سے زیادہ ٹیمیں پانی کی فراہمی کی تمام خدمات کے آپریشن کو یقینی بناتی ہیں۔
علاوہ ازیں سپریم کمیشن برائے انڈسٹریل سکیورٹی کے گورنر اور اتھارٹی کے دیگر حکام نے منیٰ میں نیشنل واٹر کمپنی سے وابستہ تکنیکی سسٹم، آپریشنل پروسز،سیفٹی اور انڈسٹریل سکیورٹی سیکٹر کی تیاری کا معائنہ بھی کیا۔

شیئر: