Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب انسانی حقوق کے تحفظ میں اعلی معیارات کے حصول کےلیے پرعزم

ھلا بنت مزید التویجری نے جنیوا اجلاس میں سعودی وفد کی قیادت کی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں انسانی حقوق کمیشن کی سربراہ ڈاکٹر ھلا بنت مزید التویجری نے کہا ہے کہ ’مملکت انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کےلیے اعلی بین الاقوامی معیارات کے حصول کے لیے پر عزم ہے‘۔
انہوں نے کہا ’ یہ عزم مملکت کی گہری جڑیں رکھنے والے اصولوں، اقدار اور اس کی قیادت کی انسانی فلاح وبہبود کو اولین ترجیح دینے پر مبنی ہے‘۔
ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر ہلا بنت مزید التویجری نے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے یونیورسل پریوڈک ریویو میکانزم کے چوتھے دور کے اجلاس میں سعودی وفد کی سربراہی کی۔

سعودی وژن 2030 کے بعد سے 150 سے زیادہ اصلاحات کی گئی ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)

 انہوں نے زور دیا کہ’ مساوات، مکالمے، تعاون، غیر جانبداری، معروضیت اور شفافیت جیسے اصولوں کو انسانی حقوق کےدائرے میں ریاستوں کے درمیان کسی بھی باہمی تعاون کی کوششوں کی بنیاد بننا چاہیے‘۔
ان کا کہنا تھا ’سعودی عرب کی جانب سے یونیورسل ریویو کے چوتھے اجلاس کی 80 فیصد سے زیادہ سفارشات قبول کرنا انسانی حقوق کے لیے اس کی حقیتقی وابستگی کا اظہار ہے‘۔
انہوں نے مملکت میں انسانی حقوق میں اہم اصلاحات اور پیش رفت کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی وژن 2030 کے بعد سے 150 سے زیادہ قانون سازی، ادارہ جاتی، عدالتی اور طریقہ کار کی اصلاحات کی گئی ہیں۔

شیئر: