Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر نورہ العمرو انسانی حقوق کونسل  میں نائب سربراہ منتخب

’ڈاکٹر نورہ جنیوا کے صدر دفتر میں ایشین گروپ کی نمائندگی کریں گے‘ ( فوٹو: سبق)
انسانی حقوق کمیٹی کی مشاورتی کونسل نے ڈاکٹر نورہ بنت مزید العمرو کو نائب سربراہ کے طور پر منتخب کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جنیوا کے صدر دفتر میں ڈاکٹر نورہ  ایشین گروپ کی نمائندگی کریں گے۔
ڈاکٹر نورہ العمرو کو انتخاب دراصل انسانی حقوق کے ضمن میں سعودی عرب کے کردار کا اعتراف ہے جس نے ہمیشہ عالمی میدان میں انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے۔
ڈاکٹر نورہ کے انتخاب سے یہ بات بھی اجاگر ہوتی ہے کہ سعودی ماہرین عالمی سطح پر بھی اپنا مقام رکھتے ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر نورہ العمرو نے کہا ہے کہ انہیں مشاورتی کونسل  میں بطور نائب سربراہ انتخاب دراصل ان کامیابیوں کی عکاسی ہے جو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب نے حاصل کی ہے۔
سعودی عرب نے انسانی حقوق کو اپنی اولین ترجیح قرار دے رکھا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سعودی ماہرین عالمی سطح پر ابھرنے لگے ہیں اور انہیں اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے میں قائدانہ مناصب کے لیے منتخب کیا جاتا ہے‘۔
قبل ازیں ڈاکٹر نورہ کو 2021 میں انسانی حقوق کمیٹی مشاورتی کونسل میں ممبر کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔
وہ تین سال تک اس منصب پر فائز رہیں اور انہوں نے یورپی یونین میں سعودی عرب کی نمائندگی کی ہے۔
ڈاکٹر نورہ العمرو نے ہارورڈ یونیورسٹی سے صحت عامہ کے شعبے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
 

شیئر: