Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سینٹر کا برازیل اور دیگر ممالک کے لیے کھجوروں کا تحفہ

برازیل میں متعین سعودی سفیر نے تقریب کی صدارت کی (فوٹو ایس پی اے)
 شاہ سلمان امدادی و فلاحی مرکز کی جانب سے  رمضان المبارک کی آمد کے حوالے سے مختلف ممالک میں کھجوریں بھیجنے کا پروگرام جاری ہے۔
امدای مرکز کی جانب سے  برازیل اور دیگر قریبی ممالک  کے لیے بھیجی جانے والی  100 ٹن کھجوروں کی تقسیم کا کام سعودی سفارتخانے کی زیر نگرانی انجام دیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جمہوریہ برازیل میں متعین سعودی عرب کے سفیر فیصل بن ابراہیم غلام نے کھجوروں کی تقسیم کے لیے منعقدہ تقریب کا افتتاح کیا اس موقع پر برازیل میں اسلامی فیڈریشن کے نائب سربراہ ڈاکٹر علی حسین الزغبی اور دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔

شاہ سلمان مرکز کی جانب سے رمضان سے قبل کھجوریں تقسیم کی جاتی ہیں (فوٹو ایس پی اے)

سعودی سفیر نے اس موقع پرمزید کہا کہ کھجوروں کا یہ تحفہ خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی جانب سے انسانی ہمدردی کے طور پر دنیا بھر میں متاثرہ لوگوں میں تقسیم کیاجاتا ہے۔
منصوبے کے تحت سو ٹن کھجوریں برازیل کی 20 ریاستوں میں انتہائی ضرورت مند لوگوں میں تقسیم کی جائیں گی اس کے علاوہ ارجنٹائن، بولیویا، کولمبیا، وینزویلا، ایکواڈور، پیراگوئے، یوروگوئے، پیرو، چلی، گیانا، ایل سلواڈور اور گوئٹے مالا میں بھی کھجوریں تقسیم کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب، شاہ سلمان مرکز کی جانب سے ہر سال رمضان سے پہلے کھجوروں کا تحفہ مختلف ممالک میں ارسال کیا جاتا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: